یو پی میں 3 دلت بہنوں کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ، اسپتال میں داخل

تین دلت بہنوں پر پیر کی شب ایسڈ اٹیک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت انجام دیا گیا جب تینوں بہنیں سو رہی تھیں۔ دو بہنیں معمولی طور پر زخمی ہوئی ہیں جب کہ ایک کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

اتر پردیش میں دلتوں پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ابھی ہاتھرس متاثرہ کو انصاف مل بھی نہیں پایا ہے اور ریاست کے گونڈا ضلع میں نابالغ دلت لڑکیوں کے ساتھ دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا ہے۔ گونڈا میں تین دلت بہنوں پر ایسڈ اٹیک ہوا ہے جس میں تینوں بہنیں جھلس گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے حاصل خبروں کے مطابق تینوں بہنوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصول ہو رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ پیر کی شب کا ہے جب تینوں بہنیں گھر میں سو رہی تھیں۔ اسی دوران کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ان کے اوپر ایسڈ پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو بہنیں معمولی طور پر جھلسی ہیں جب کہ ایک بہن کے چہرے پر کافی مقدار میں ایسڈ پڑا ہے۔ تینوں بہنوں پر تیزاب کس نے پھینکا، یہ ابھی تک معلوم نہیں چل سکا ہے۔ یہ بھی نہیں پتہ چل پایا ہے کہ آخر ان بہنوں کو نشانہ کیوں بنایا گیا۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔