اَب مودی جی کی خیر نہیں! 60 فیصد بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی ہار یقینی!

آزادی کے بعد 1951 میں پہلی بار لوک سبھا انتخاب کرائے گئے۔ اس انتخاب سے لے کر ابھی تک ہوئے سبھی انتخاب کے ٹرینڈ کو دیکھیں تو تقریباً 60 فیصد موجودہ اراکین پارلیمنٹ دوبارہ کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخاب 2019 کے لیے پانچ مراحل کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اب صرف دو مراحل کے الیکشن باقی رہ گئے ہیں۔ چھٹے مرحلہ کے لیے 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ آخری مرحلہ کے لیے 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ 23 مئی کو انتخابی نتائج کا اعلان ہو جائے گا۔ سبھی پارٹیوں کے اپنے اپنے دعوے ہیں، لیکن زمینی حالت اور اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ مودی حکومت کی وداعی طے ہے۔

آزادی کے بعد 1951 میں ملک میں پہلی بار لوک سبھا الیکشن کرائے گئے۔ اس انتخاب سے لے کر ابھی تک ہوئے سبھی انتخاب کے ٹرینڈ کو دیکھیں تو تقریباً 60 فیصد موجودہ اراکین پارلیمنٹ دوبارہ نہیں جیت پاتے ہیں۔ انھیں انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لوک سبھا انتخاب میں ہر 5 میں سے 3 موجودہ اراکین پارلیمنٹ ہار جاتے ہیں۔ وہیں نئے امیدواروں کے جیتنے کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔ اب تک ہوئے 16 لوک سبھا الیکشن میں 4843 لیڈر رکن پارلیمنٹ بنے ہیں۔ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق 1951 سے 2019 کے درمیان اب تک 4865 لیڈر اراکین پارلیمنٹ بنے، جس میں سے 22 کو نامزد کیا گیا تھا۔ باقی 4843 انتخاب جیت کر رکن پارلیمنٹ بنے۔


وہیں 4843 اراکین پارلیمنٹ میں سے 2840 اراکین پارلیمنٹ دوبارہ انتخاب نہیں جیت سکے۔ عوام نے تقریباً 60 فیصد جیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو دوبارہ موقع نہیں دیا۔ وہیں 2003 لیڈر ایسے ہیں جو دوبارہ لوک سبھا الیکشن میں کامیاب رہے۔ حالانکہ ان میں سے 50 فیصد اراکین پارلیمنٹ ایسے ہیں جو تیسری بار رکن پارلیمنٹ بننے میں ناکام رہے۔

ابھی تک ہوئے سبھی لوک سبھا انتخاب میں یہی ٹرینڈ دیکھا گیا ہے۔ اگر اس بار کے الیکشن کا نتیجہ بھی کچھ اسی طرح کا رہتا ہے تو ملک کو نیا وزیر اعظم ملنا طے ہے۔ بتا دیں کہ اس بار بی جے پی تنہا کل 437 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ ان میں سے 270 امیدوار موجودہ وقت میں رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ایسے میں اگر ابھی تک ہوئے لوک سبھا انتخاب کے ٹرینڈ کو دیکھیں تو بی جے پی کے 270 اراکین پارلیمنٹ میں سے 162 اراکین پارلیمنٹ شکست کھا سکتے ہیں۔ وہیں 102 موجودہ اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ یعنی تقریباً 38 فیصد اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹ دیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 May 2019, 7:10 PM