اوڈیشہ کے بالاسور میں حادثہ، فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہونے کے سبب 28 مزدور بیمار، اسپتال میں داخل

چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جولال سین جگدیو نے بتایا کہ 28 لوگوں کو کانتاپاڑہ کے مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے 15 کو نازک حالت کے پیش نظر بالاسور ریفر کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور سے ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 28 مزدور بیمار ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ گیس لیک ہونے کے سبب بیمار ہونے والے مزدوروں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو بالاسور کے ایک پران (جھینگا) پروسیسنگ پلانٹ کے یونٹ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام 4.30 بجے کے قریب پلانٹ میں گیس کا اخراج شروع ہوا اور اس کے بعد پورے یونٹ میں پھیل گیا۔ حادثے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور موقع پر کہرام مچ گیا۔


چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جولال سین جگدیو نے بتایا کہ 28 لوگوں کو کانتاپارہ کے مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے 15 کو نازک حالت کے پیش بالاسور ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف 7 مزدوروں کو بالاسور ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے اور تین لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔