منڈی میں حادثہ: کھائی میں گری کار، 5 نوجوانوں کی دردناک موت، مسخ شدہ لاشیں برآمد

 پانچوں نوجوان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ چوہار گھاٹی کے وردھان میں حادثہ کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے دیہی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں چوہارگھاٹی کے وردھان میں ایک ماروتی کار گہری کھائی میں گر گئی جس میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ کار میں سوار سبھی نوجوان دھمچیا گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ یہ لوگ بروٹ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد رات کو واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع اتوار صبح کو ملی۔

صبح میں جب ایک بھیڑ چرانے والے نے سڑک سے قریب 700 میٹر نیچے کھیتوں میں گری کار دیکھی تو اس نے اس کی اطلاع آس پاس کے دیہی لوگوں کو دی۔ اس کے بعد پنچایت کے نمائندگان نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی اطلاع ٹکّن پولیس چوکی کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسخ شدہ لاشوں کو سڑک کے راستے تک پہنچانے کے لیے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

حادثے میں مرنے والے نوجوانوں کی شناخت راجیش، گنگو، کرن، ساگر اور اجے کی شکل میں ہوئی ہے۔ اس میں ایک نوجوان کی عمر تقریباً 16 سال تھی جبکہ باقی چار کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ اس دردناک حادثہ کے بعد پورے چوھار گھاٹی میں غم کی لہر ہے۔


پولیس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جوگیندر نگر بھیج دیا ہے جہاں پنچنامہ کے بعد لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ایس پی منڈی نے بتایا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔