گجرات: دوسرے مرحلے میں 67 فیصد سے زیادہ پولنگ
صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پولنگ میں سستی دیکھی گئی لیکن بعد میں اس میں تیزی آگئی۔ شام پانچ بجے مقررہ وقت ختم ہوجانے کے بعد بھی متعدد پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی قطاریں دیکھی گئیں۔
وزیر اعظم نریندرمودی اور راہل گاندھی کے لئے وقارکی جنگ کے ساتھ ہی حکمراں بی جے پی اور سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے لئے کرو یا مرو کی جنگ اور 2019 کے لوک سبھا کا سیمی فائنل قرار دئے جارہے گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں کے چودہ اضلاع کی 93 سیٹوں پر سخت سکورٹی کے درمیان ہوئی پولنگ میں67 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔
صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پولنگ میں سستی دیکھی گئی لیکن بعد میں اس میں تیزی آگئی۔ شام پانچ بجے مقررہ وقت ختم ہوجانے کے بعد بھی متعدد پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ آخری ووٹر کی ووٹنگ کے بعد ہی ای وی ایم کوسیل کیا جائے گا۔ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ بالعموم پرامن رہی۔ ووٹوں کی گنتی 18دسمبر کو ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے احمدآباد شہر کے سابرمتی اسمبلی حلقہ کے تحت رانپ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ لال کرشن اڈوانی نے احمد آباد کے شاہ پور میں جب کہ ارون جیٹلی نے ویجل پور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران کانگریس نے مودی کے ووٹ ڈالنے کے بعد روڈ شوکے سلسلے میں ان پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
قبل ازیں کئی مقامات پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، جب کہ کچھ مقامات پر لوگوں نے مقامی مسائل کے سلسلے میں پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Dec 2017, 6:53 PM