مراٹھواڑہ میں کورونا کے تقریباً سات ہزار نئے معاملے، 144 لوگوں کی اموات

سبھی ضلع ہیڈ کوارٹروں سے یواین آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصلیات کےمطابق علاقے کے آٹھ اضلاح میں اورنگ آباد سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 1081 نئے معاملے سامنے آئے اور 27 لوگوں کی موت ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 کے 6999 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے انفیکشن سے مزید 144 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ صحت افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹروں سے یواین آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصلیات کےمطابق علاقے کے آٹھ اضلاح میں اورنگ آباد سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 1081 نئے معاملے سامنے آئے اور 27 لوگوں کی موت ہوئی۔

اس کے بعد نانڈیڑ میں 1105 نئے معاملے درج کیے گئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ لاتور میں 1522 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد نانڈیڑ میں 1105 نئے معاملے اور 27 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ لاتور میں 1522 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی اور 25 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔


وہیں بیڑ میں 1237 نئے معاملے سامنے آئے اور 20 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح عثمان آباد میں 569 نئے معاملےاور 16 لوگوں کی موت، پربھنی میں 639 نئے معاملے اور 10 مریضوں کی موت ہوئی۔ وہیں ہنگولی میں 90 نئے معاملے اور 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ جالنا میں 769 نئے معاملے اور 9 مریضوں کی انفیکشنکی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔