ملک میں کورونا کے تقریباً 39 ہزار نئے کیسز، 35 ہزار شفایاب، 546 اموات
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے
نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز 42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،097 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 32 ہزار 159 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 35،087 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ تین ہزار 166 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3464 بڑھ کر چار لاکھ آٹھ ہزار 977 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 546 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار 016 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 1.31 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز 607 بڑھ کر 98120 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5979 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6022485 ہوگئی ہے ، جبکہ 167 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131205 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔