ہم مرکزی حکومت کی آمریت کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں: اے اے پی

عمران حسین نے کہا کہ عوام کے درمیان جا کر اپنا رپورٹ کارڈ دکھانے کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو بی جے پی کی سازش کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے جیل جانا تو بہت چھوٹی بات ہے، ہم ملک کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم مرکزی حکومت کی آمریت کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما  اور دہلی حکومت میں وزیر عمران حسین نے کل چھترپور اسمبلی میں ورکرز کانفرنس میں کہا کہ اب تک ہم نے 20 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر ورکرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ اس دوران ہمارے مقامی ایم ایل اے نے اپنے ساڑھے چار سال کے کام کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی ہیں۔


عمران حسین نے کہا، ''عوام کے درمیان جا کر اپنا رپورٹ کارڈ دکھانے کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو بی جے پی کی سازش کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں۔ ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح مرکزی حکومت نے سازش رچی اور ہماری اعلیٰ قیادت کو جیل میں ڈال دیا۔ ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کرتے ہوئے مودی حکومت نے ستیندر جین، منیش سسودیا، سنجے سنگھ اور ہمارے لیڈر اروند کیجریوال کو جیل بھیج دیا۔ ای ڈی اور سی بی آئی ابھی تک عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر پائے ہیں۔ بی جے پی بغیر کسی ثبوت کے اروند کیجریوال کو ابھی بھی جیل میں بند کر رکھا ہے۔ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا بی جے پی کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔