عآپ نے بدعنوان کیجریوال کی شبیہ سدھارنے کی کوشش میں اسمبلی اجلاس کا پہلا دن ضائع کر دیا: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ضمانت پر باہر آئے کیجریوال اگر اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں بے قصور اور ایماندار ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ سی اے جی کی 11 رپورٹ اسمبلی میں رکھنے کا قرارداد لائیں۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج دہلی اسمبلی اجلاس کے پہلے دن کو پوری طرح ضائع قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آتشی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دو روزہ اسمبلی اجلاس کا پہلا دن بغیر کسی نتیجہ کے شور شرابہ اور الزامات در الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت میں جا کر خود کو ایماندار ثابت کرنے والے کیجریوال نے ایوان کو عوام کی بات کرنے کی جگہ بدلے کی سیاست کے سبب اپنی مدت کار کی ناکامیوں کا ٹھیکرا مرکزی حکومت کے سر پھوڑ کر صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ ضمانت پر باہر آئے اروند کیجریوال اگر خود کو عوام کی عدالت میں خود کو ایماندار اور آبکاری گھوٹالہ میں بے قصور ثابت کرنا چاہتے ہیں تو وہ سی اے جی کی 11 رپورٹ کو اسمبلی میں رکھنے کے لیے قرارداد لائیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان 11 رپورٹس میں سے ایک رپورٹ آبکاری گھوٹالے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے برسرعام ہونے کے بعد شاید کیجریوال بے قصور ظاہر ہو جائیں۔


دیویندر یادو نے الزام عائد کیا کہ عآپ نے دہلی کی سیاست کا طریقہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اقتدار میں ہونے کے باوجود گزشتہ 10 سالوں میں کیجریوال حکومت اور ان کے وزیر و اراکین اسمبلی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے خود ہی اپوزیشن کی طرح سڑک سے ایوان تک نعرہ بازی، دھرنا و مظاہرہ کرتے دکھائی دیے ہیں۔ یہی حالت آج اسمبلی میں بھی دیکھنے کو ملی جب سوربھ بھاردواج کے ساتھ عآپ اراکین اسمبلی نے مارشلوں کی بحالی پر نعرہ بازی کر کے جمہوری اقدار کی بے حرمتی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔