عآپ کا دہلی ماڈل گوا میں نہیں چلے گا: ابھیشیک منو سنگھوی

گوا ترقی کی شرح میں سب سے کم ہے اور بی جے پی کے دور میں سیاحت ٹھپ ہو گئی ہے، ریاست کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے الزام لگایا تھا کہ یہاں کے ہر محکمے میں بدعنوانی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

Syed Khurram Raza

کانگریس لیڈرابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا دہلی ڈیولپمنٹ ماڈل گوا میں نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا’’ عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پارٹی نے 500 اسکولوں کا وعدہ کیا تھا لیکن ہمیں ایک بھی نہیں ملا، 20 نئے ڈگری کالجوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن صرف ایک ہی تیار ہوا۔ انہوں نے خود ہی اعتراف کیا کہ نرسری کلاسز کا سینٹرلائزیشن نہیں ہو سکتا ‘‘۔

مسٹرسنگھوی نے مزید کہا’’ پرانے وعدے بھی پورے نہیں ہوئے ہیں ۔ جن لوک پال تحریک کا اتنا شور ہوا تھا لیکن اب کہاں وہ کہاں ہے؟ وہ عہدہ ابھی بھی خالی ہے ۔ انہوں نے آٹھ لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سو بھی نہ دے سکے۔ آپ کی پالیسی سیدھی ہے - بڑے بڑے وعدے کرو، مگر کام کچھ نہ کرو‘۔


ترنمول کانگریس پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر سنگھوی نے کہا کہ ایسے جہاز پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ، جسے ساحل سے دیکھا ہی نہیں جا سکتا ہو‘‘۔انہوں نے کہا’’کیا آپ اس جہاز کے بارے میں بات کریں گے جو ایران میں ہے اور ہندوستانی ساحل سے نظر نہیں آتا؟ ترنمول ایک ایسے جہاز کی مانند ہے جو طوفانی سمندر گوا سے بہت دور ہے۔ ان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس طرح کا برتاؤ کرنے کے بجائے، انہیں پہلے ہمارے ساتھ جڑ جانا چاہئے تھا‘‘۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ گوا کی ترقی کی شرح سب سے کم ہے اور بی جے پی کے دور میں سیاحت ٹھپ ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے الزام لگایا تھا کہ یہاں کے ہر محکمے میں بدعنوانی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔