امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض عآپ کے رکن اسمبلی کمانڈو سریندر سنگھ کا استعفی

سریندر سنگھ نے عآپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنا استعفی بھیجا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں اور انہیں تمام عہدوں سے آزاد کر دیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر اور دہلی چھاؤنی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ ’کمانڈو‘ نے اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض ہوکر پارٹی سے استعفی دے دیا۔ اور این سی پی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سریندر سنگھ نے عآپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنا استعفی بھیجا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں اور انہیں تمام عہدوں سے آزاد کر دیا جائے۔


سریندر سنگھ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’آج میں بہت دکھی ہو کر عام آدمی پارٹی سے استعفی دے رہا ہوں۔‘‘ سریندر سنگھ نے ساتھ ہی ایک خط پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’میں کمانڈو سریندر سنگھ عام آدمی پارٹی سے ریزائن کرتا ہوں۔ مجھے تمام عہدوں سے آزاد کیا جائے۔

واضح رہے کہ عآپ کی طرف سے اس مرتبہ دہلی چھاؤنی سے سریندر سنگھ کی جگہ پارٹی نے ویریندر سنگھ کادیان کو امیدوار بنایا ہے۔ دہلی کے 70 اسمبلی انتخابی حلقوں میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔