ای ڈی نے عآپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو طلب کیا،پارٹی لیڈروں نے تنقید کی
درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن واضح کرتا ہے کہ شراب پالیسی پر جانچ محض بہانہ ہے دراصل کیجریوال کا بڑھتا سیاسی گراف ہی اصل نشانہ ہے۔
انفورسمنٹ ڈائیریکٹریٹ (ای ٹی) نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی درگیش پاٹھک کو مبینہ آبکاری پالیسی معاملہ میں پیر کو طلب کیا ہے۔
ای ڈی کے سمن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا،”ای ڈی نے عآپ کے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو طلب کیا ہے۔ ہمارے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج کا دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے کیا لینا دینا ہے؟ کیا ان کا ٹارگیٹ شراب پالیسی ہے یا ایم سی ڈی انتخاب“۔
عآپ ایم ایل اے اور پارٹی ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ای ڈی کے ذریعے درگیش پاٹھک کو طلب کیے جانے مطلب واضح ہے کہ ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کیا، ”اب بی جے پی۔ای ڈی۔سی بی آئی اتحاد گجرات اور دہلی دونوں جگہ انتخاب لڑے گا۔ ای ڈی کے ذریعے درگیش پاٹھک کو بلانے کا مطلب صاف ہے کہ ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں“۔
ادھر عآپ لیڈر آتشی نے ٹویٹ کیا،”عآپ ایم سی ڈی کے انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن واضح کرتا ہے کہ شراب پالیسی پر جانچ محض بہانہ ہے۔ مسٹر کیجریوال کا بڑھتا سیاسی گراف ہی اصل نشانہ ہے“۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔