دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے دیا استعفیٰ، شیش محل کا کیا ذکر
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت میں کابینہ کے وزیر کیلاش گہلوت نے اپنے عہدے اور پارٹی دونوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے استعفیٰ خط میں بتائی ہے۔
دہلی کی سیاست میں زبردست ہلچل مچی ہوئی ہے۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات کی آہٹ ہے اور سیاسی رہنماؤں کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ زورو پر ہے۔ عام آدمی پارٹی کی آتشی حکومت میں کابینہ کے وزیر کیلاش گہلوت نے وزارتی عہدہ اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھا ہے۔
واضح رہے وزیر کیلاش گہلوت کے عام آدمی پارٹی چھوڑنے سے پہلے کانگریس کے دو سابق ارکان اسمبلی چودھری متین اور ویر سنگھ دھنگان نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما تھا جس کے جواب میں کانگریس نے بھی عام آدمی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی اشراق کو پارٹی میں شامل کر لیا تھا ۔ اس سے قبل بھی عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے رہنما وفاداریاں تبدیل کرتے رہے ہیں لیکن وزیر کیلاش گہلوت کا آم آدمی پارٹی کو چھوڑنا پارٹی کو کافی بڑا دھچکا ہے۔
کیلاش گہلوت نے خط میں لکھا، "شیش محل جیسے بہت سے شرمناک اور عجیب تنازعات ہیں، جو اب سب کو شک میں ڈال رہے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک عام آدمی ہونے پر یقین رکھتے ہیں؟ اب یہ واضح ہے کہ اگر دہلی حکومت اپنا زیادہ ترتوجہ کہا لگاتی ہے۔ دہلی کے لیے کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہو سکتی اگر وہ مرکز سے لڑنے میں وقت گزارے تو میرے پاس عام آدمی پارٹی سے الگ ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے اور اس لیے میں عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔