یہ نہ رام کے ہیں، نہ کام کے ہیں:سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے ایک عوامی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے پاس اسمبلی انتخابات میں کوئی انتخابی ایجنڈا نہیں ہےاس لئے وہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کی بات کررہی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی(عاپ) کے راجیہ سبھا و اترپردیش کے پارٹی انچارج سنجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے وابستہ مسائل کے بجائے مذہب اور ذات کی سیاست میں ماہر بی جے پی کے لوگ نہ تو بھگوان رام کے ہیں اور نہ ہی کسی کام کے ہیں۔

سنجے سنگھ نے ایک عوامی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے پاس اسمبلی انتخابات میں کوئی انتخابی ایجنڈا نہیں ہے۔ اس لئے وہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کی بات کررہی ہے۔ بی جے پی کا نام ہی بھارتیہ جھگڑا پارٹی ہے۔ یہ لوگ مذہب ذات کی بات کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا’یہ نہ رام کے ہیں نہ کام کے ہیں اور نہ ہی عا م کے ہیں‘۔


انہوں نے کہا کہ’ریاست میں نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے ہیں۔ وہیں آواز بلند کرنے پر ڈنڈے برسانے کا کام کیا گیا ہے۔ عاپ نے دہلی میں ترقی کر کے ملک میں ایک ماڈل پیش کیا ہے۔ ہمیں اسپتال، بنانا ،سڑکیں تعمیر کرنا، اسکول بنانا، مفت بجلی دینا و بس میں ماؤں ۔بہنوں کو مفت سفرکرانا آتا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ اترپردیش میں حکومت بننے پر بجلی کی طرز پر تعینات سو یونٹ بجلی مفت دیں گے۔ کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت بجلی دی جائے گی۔ وہیں پرانے بقایہ بل بھی نہیں دینے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا’ ہم دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دیں گے نوکری نہ ملنے تک انہیں فی ماہ ایک ہزار روپئے بے روزگاری بھتہ اور ماؤں۔بہنوں کو ایک ہزار روپئے فی ماہ، کسانوں کوفصل کی قیمت 24گھنٹے میں دینے کا کام کریں گے۔ ہم جو کہتے ہیں اس کو پورا کر کے بھی دکھاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔