سسودیا کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر سماعت کے برعکس : آتشی

دہلی کی وزیر آتشی نے کہا کہ عآپ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتی ہے اوراحترام کے ساتھ کہنا چاہتی ہے کہ عآپ عدالت کے آج کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (آپ) کی سینئر لیڈر اور دہلی کی کابینی وزیر آتشی نے کہا کہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بالکل برعکس ہے ۔محترمہ آتشی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سپریم کورٹ میں مسٹر منیش سسودیا کی ضمانت کے معاملے کی سماعت ہو رہی تھی، عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر بہت سخت سوالات اور تبصرے کیے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے ای ڈی سے بار بار یہ سوال پوچھا کہ آپ کے پاس منیش سسودیا سے منسلک منی ٹریل کہاں ہے؟

محترمہ آتشی کے مطابق، عدالت عظمیٰ نے بار بارکہا ہے کہ، اگر ای ڈی مسٹر منیش سسودیا کے پاس پیسے پہنچتے ہوئے نہیں دکھا سکتی تو پھر منی لانڈرنگ اور پی ایم ایل اے لگانے کا سوال کیسے پیدا ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے سوال بھی پوچھا کہ ای ڈی کا پورا معاملہ صرف اور صرف دنیش اروڑہ کے بیان پر مبنی ہے۔


محترمہ آتشی نے کہا کہ سخت تبصروں کے باوجود عدالت نے اس کے برعکس احکامات دیئے اور مسٹر منیش سسودیا کو ضمانت نہیں دی گئی ۔ ہم اس سلسلے میں عدالت کے جاری کردہ حکم کا مطالعہ کریں گے، اس میں اٹھائے گئے تمام قانونی مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ہمارے پاس جو بھی قانونی متبادل موجود ہوں گے ان کی بنیاد پر اگلا قدم اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کا احترام کرتے ہیں اور احترام کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم عدالت کے آج کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور اس پر آگے قانونی طور پر کیا کِیا جاسکتا ہے ، اس کی تلاش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔