عام آدمی پارٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں نائب صدرکے بیان کی مذمت کی
عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نائب صدر کو اپنے عہدے کے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے اور بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی (پی یو) ہریانہ کے کالجوں کو الحاق دے گی۔نائب صدر پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔ ان کے تازہ بیان نے پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچا دی ہے۔
اے اے پی پنجاب کے ترجمان ملویندر سنگھ کنگ نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی یو پنجاب کے ورثے کی علامت ہے اور اس پر ہمارا جذباتی، تاریخی اور آئینی حق ہے۔ ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا کیونکہ پنجاب کے علاوہ کسی دیگرریاست کا پی یوپر کوئی اختیار نہیں ہے۔
مسٹر کنگ نے کہا کہ نائب صدر کو اپنے عہدے کے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے اور بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پنجاب کے حقوق پر حملے کرتی رہتی ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ہمیشہ پنجاب کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔