عام آدم پارٹی نے میئر کے انتخاب کو ملتوی کرنے کے خلاف مارچ نکالا

عآپ کا الزام ہے کہ میئر کے انتخاب کے لیے دو بار ایوان کی میٹنگ ہو چکی ہے لیکن بی جے پی بار بار ہنگامہ کر کے میئر کا انتخاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ہفتہ کو دہلی کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے میئر کے انتخابات کو بار بار ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاج کے لئے پیدل مارچ نکالا ۔

عآپ  کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ کارپوریشن میں 15 سال کی غلط حکمرانی سے پریشان جب عوام نے عام آدمی پارٹی کو اکثریت دی تو بی جے پی کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ اقتدار واپس کیسے حاصل کیا جائے۔ وہ کسی بھی قیمت پر کارپوریشن کو اپنے ماتحت رکھنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن بی جے پی عام آدمی پارٹی کو میئر نہیں بننے دے رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اب تک میئر کے انتخاب کے لیے دو بار ایوان کی میٹنگ ہو چکی ہے، لیکن بی جے پی بار بار ہنگامہ کر کے میئر کا انتخاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک اور عوام کے فیصلے کی توہین ہے۔ اس کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی کے اسمبلی میں پد یاترا نکالی اور لوگوں کو بی جے پی کی غنڈہ گردی سے واقف کروایا۔

عآپ  لیڈر عادل احمد خان نے کہا کہ کارپوریشن پر گزشتہ 15 سالوں سے بی جے پی کی حکومت تھی۔ بی جے پی کی نااہلی سے تنگ آکر دہلی کے لوگوں نے اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت دی۔ بی جے پی کو دہلی کے لوگوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کو میئر بننے دینا چاہئے۔ بی جے پی دہلی کے دو کروڑ مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ بی جے پی نہیں چاہتی کہ دہلی کچرے سے پاک ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔