فلم ’مغل‘ میں نظر نہیں آئیں گے عامر خان

میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے مالک آنجہانی گلشن کمار کی زندگی پر مبنی فلم ’مغل: دی گلشن کمار اسٹوری‘ میں پہلے عامر خان کا انتخاب کیاگیا لیکن بات نہیں بنی، بعد میں خبر آئی کہ وہ اس میں کام کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: مشہور اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’مغل‘ میں کام نہیں کریں گے۔ میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے مالک آنجہانی گلشن کمار کی زندگی پر مبنی فلم ’مغل: دی گلشن کمار اسٹوری‘ بنائی جارہی ہے۔ پہلے اس فلم میں گلشن کمار کے کردار کےلئے عامر خان کا انتخاب کیاگیا تھا لیکن بات نہیں بنی۔ اس کے بعد سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ عامر خان اس فلم میں کام کریں گے۔ انہوں نے کچھ دن پہلے اعلان بھی کیا تھا کہ وہ گلشن کمار کی بایوپک فلم کا حصہ بنیں گےجس میں بتایا یہ گیا تھا کہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر کے طورپر اس میں شامل ہوں گےلیکن قیاس لگائے جارہے تھے کہ وہ اس میں اداکاری بھی کریں گے۔

عامر خان نے یہ واضح کردیا ہےکہ وہ فلم کا حصہ ہیں ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے مغل کے سلسلے میں بیان جاری کردیا تھا۔ ’میرے پاس ابھی کوئی بھی فلم نہیں ہے اور جب تک کسی فلم کو فائنل نہ کروں میں کچھ نہیں بتاؤں گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ستیہ میو جیتے کا نیا سیزن فی الحال شروع نہیں ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم ابھی واٹرفاؤنڈیشن میں مصروف ہے۔ عامر ان دنوں آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔یہ فلم 8 نومبر کوریلیز ہونے والی ہے۔

امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ’گولڈن مومنٹ‘:عامر

عامر خان نے آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔ یہ فلم یش راج بینر کے تحت بنائی جارہی ہے۔اس فلم میں دونوں پہلی بار ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔عامر خان نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کاسنہرا لمحہ جسے وہ کبھی بھی چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے وہ سب کچھ کیا ہے جو امیتابھ کے ساتھ اپنے کام کو بہتر بنانے کےلئے وہ کرسکتے تھے۔

عامر نے بتایا، ’’امیتابھ بچن کو فلم کے ایک سین میں تلوار اٹھانی تھی، جسے اٹھانے میں انہیں بہت تکلیف ہو رہی تھی۔ہم سبھی دیکھ رہے تھے کہ انہیں دقت ہورہی ہے۔ان کے ساتھ ایک پریشانی یہ بھی ہے کہ وہ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام کرتے ہیں اور ایسے میں فلم میں انہیں داہنے ہاتھ میں تلوار اٹھانی تھی۔اس وجہ سے انہیں کافی تکلیف ہورہی تھی کیونکہ ان کے ہاتھ میں چوٹ لگی ہوئی تھی۔میں نے دیکھ کہ انہوں نے اس سین کوکرنےکےلئے کیسے اچانک بائیں ہاتھ سے ہی تلوار اٹھاکر بڑے ہی خوبصورت انداز میں اپنے دائیں ہاتھ میں لے لی اور اس طرح سین شوٹ بھی ہوگیا۔‘‘

عامر خان نے کہا،’’امیتابھ سے ہر اداکار کو یہ ساری چیزیں سیکھنی چاہئے کہ کس طرح سے انہوں نے سامنے والے کو اپنی تکلیف کا احساس بھی نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو پتہ چلا کہ انہوں نے کیسے یہ کمال کیا۔اس فلم کی پوری شوٹنگ میں ہم لوگوں نے ایکشن سین کا خاص خیال رکھا،کیونکہ امیتابھ بچن کو وہ سین ادا کرنے تھے،لیکن حیرت کی بات تھی کہ کسی بھی سین کو انہوں نے کرنے سے منع نہیں کیا۔ یہ فلم 8نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔