رکن اسمبلی الکا لامبا نے عآپ سے دیا استعفی، سونیا سے ملاقات کے 2 دن بعد اعلان
عام آدمی پارٹی (عآپ) کو جمعہ کے روز اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب طویل عرصے سے ناراض چل رہیں چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر اکثریت کی امید لگائے بیٹھی عام آدمی پارٹی (عآپ) کو جمعہ کے روز اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب طویل عرصے سے ناراض چل رہیں چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
الکا لامبا نے ٹویٹر پر اپنے استعفی کی اطلاع دی۔ انہوں نے منگل کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے ہی ان کے آپ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ آپ کی رکنیت سے استعفی کی خبر رکن اسمبلی نے ،’’وقت آگیا ہے کہ آ کو گڈ بائ ‘بولوں اورپارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دوں۔گزشتہ سال کے سیاسی دورے میں کافی سیکھنےکو ملا۔سب کا شکریہ۔‘‘
الکا لامبا کانگریس کے ساتھ پہلے بھی 20سال تک جڑی رہی تھیں اور 2013میں آپ میں شامل ہوئی تھیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ آپ کی ٹکر پر چاندنی چوک سے جیتیں تھیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلی نے اروند کیجریوال کے تقریبی رہے اور سابق وزیر کراول نگر سے رکن اسمبلی کپِل مشرا،بجواسن سے دیویندر سہراوت اورگانھی نگر سے کن اسمبلی انل واجپئی کے علاوہ کچھ اور رکن اسمبلی بھی آپ سےباغی ہوچکے ہیں۔
الکا لامبا کی آپ سے دوری گزشتہ ایک سال کے وقت میں اور گہری ہوگئی تھی جب پارٹی نے ایک تجویز پاس کرکے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ملے ملک کے سب سےبڑے اعزاز بھارتن رتن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔