گجرات میں عام آدمی پارٹی لیڈر گرفتار، خاتون نے عائد کیا عصمت دری کا الزام

ویراول پولیس انسپکٹر سنیل اسرانی نے بتایا کہ ایک 23 سالہ خاتون نے جمعہ کو لیڈر بھاگو والا کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی اور الزام عائد کیا بھاگو والا نے اس کو عصمت دری کا شکار بنایا

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گاندھی نگر: ایک خاتون کی عصمت دری کی شکایت درج کرانے کے بعد گر سومناتھ پولیس نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایک رہنما کو گجرات کے ویراول سے گرفتار کیا ہے۔ عآپ لیڈر بھاگو والا کو کووڈ-19 کی رپورٹ منفی آنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

ویراول پولیس انسپکٹر سنیل اسرانی نے بتایا کہ ایک 23 سالہ خاتون نے جمعہ کو لیڈر بھاگو والا کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی اور الزام عائد کیا بھاگو والا نے اس کو عصمت دری کا شکار بنایا۔ پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق، عآپ لیڈر مبینہ طور پر 'وشوا فلمز' کے نام سے ویڈیو بنانے والی ایجنسی چلا رہا تھا اور اس نے متاثرہ کو ایک اشتہار میں ماڈل اور فلموں میں اداکار کے طور پر کام دینے کا وعدہ کیا تھا۔


پولیس کے مطابق اشتہار کی شوٹنگ کے بہانے بھاگووالا نے متاثرہ کو اپنے فلیٹ پر بلایا اور اسے ہوس کا شکار بنایا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کا طبی معائنہ کرانا ہوگا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس معاملے کی تفتیش کے لیے اس کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔