بی جے پی رکن اسمبلی پر ایک خاتون نے عائد کیا اسمبلی کے اندر عصمت دری کا سنگین الزام

خاتون کا کہنا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے عصمت دری کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، اس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو بھی بتایا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کرناٹک کے سابق وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی منیرتنا پر ایک خاتون نے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ منیرتنا نے اسے اپنے جال میہں پھنسایا اور کئی بار عصمت دری کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے کرناٹک ریاستی اسمبلی بلڈنگ، اسمبلی اور سرکاری کار کے اندر اسے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔

خاتون کے ذریعہ بی جے پی رکن اسمبلی منیرتنا پر یہ سنگین الزام عائد کیے جانے کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ منیرتنا نے زناکاری کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے اور اس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے بارے میں کسی کو بھی بتایا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ متاثرہ نے مزید کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ’ہنی ٹریپ‘ کا کام بھی کروایا۔


کرناٹک حکومت نے ان الزامات پر ایس آئی ٹی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ منیرتنا فی الحال ایک دیگر کیس میں ایس آئی ٹی کی حراست میں ہیں۔ خاتون نے ان کے محافظ اور 6 ساتھیوں کے خلاف بھی دھمکانے کا الزام عائد کیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے انھیں ایک سابق کونسلر کے شوہر کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے کے لیے استعمال کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایک کانٹریکٹر نے منیرتنا پر استحصال اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ کانٹریکٹر چیلواراجو نے پریس کانفرنس کے دوران ایک آڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ منیرتنا نے انھیں رشوت کے لیے پریشان کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں منیرتنا کو 14 ستمبر کو گرفتار کر لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔