’بہار میں تبدیلی کی لہر‘ ووٹ ڈالنے کے بعد تیجسوی یادو کا بیان

تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو انہوں نے خط لکھ کر سوال پوچھے ہیں، امید ہے کہ پی ایم مودی اپنی ریلی میں ان سوالوں پر ضرور وضاحت پیش کریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور مہاگٹھبندھن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ کورونا جیسے نامساعد حالات میں بھی بڑھ چڑھ کر ووٹ کر رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ اپنی ماں اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے ساتھ دوسرے مرحلے کی ہو رہی ووٹنگ کے لیے دارالحکومت پٹنہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 107 پر ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات چیت میں اس مرحلہ میں بھی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔


تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ یہاں کے لوگ تعلیم، دوا، کمائی، آبپاشی، مہنگائی، سنوائی اور کارروائی والی حکومت کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو انہوں نے خط لکھ کر سوال پوچھے ہیں، امید ہے کہ پی ایم مودی اپنی ریلی میں ان سوالوں پر ضرور وضاحت پیش کریں گے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست خراب دور سے گزر رہی تھی۔ سیلاب، کورونا اور مزدوروں کے حالات سبھی کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت سے ریاست کے لوگ کافی خفا ہیں۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی لیڈر رابڑی دیوی نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب تبدیلی چاہ رہے ہیں۔ اس مرتبہ کے انتخابات کے بعد تبدیلی ضرور دیکھنے کو ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔