خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کے بعد سوشل میڈیا پر ناراضگی کا بازار گرم!

کچھ دنوں قبل ہندوتوا ایجنڈا کو عام کرنے والے چینل ’اوپ انڈیا‘ کی مدیر نوپور جے. شرما نے ایک انٹرویو کے دوران عظیم صوفی سَنت خواجہ معین الدین چشتیؒ اور دیگر صوفیا کو زانی بتا کر ایک ہنگامہ پیدا کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>نوپور جے شرما، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نوپور جے شرما، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہندوتوا ایجنڈا کو عام کرنے والا چینل ’اوپ انڈیا‘ اسلام مخالف نظریات کو پھیلانے اور اسلام پر حملہ کرنے سے کبھی باز نہیں آتا۔ اس چینل کے ساتھ جڑے صحافی بھی اکثر اسلامی تعلیمات اور مسلم شخصیات کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ’اوپ انڈیا‘ کی مدیر نوپور جے. شرما نے بھی ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا جس سے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا ایک بازار گرم ہو چکا ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران عظیم صوفی سَنت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے زانی و قاتل بتا دیا۔ اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مسلم طبقہ ہی نہیں بلکہ ہندو طبقہ نے بھی نوپور جے شرما کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی ہے۔ اوپ انڈیا کی صحافی نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔

دراصل انھوں نے صوفیا و اولیا کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوؤں کو بھی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ جیسے صوفیاء نے قتل اور عصمت دری کا نشانہ بنایا ہے۔‘‘ اس انتہائی گستاخانہ بیان کے بعد نوپور جے شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مہم سی شروع ہو گئی ہے۔ حالانکہ نوپور نے اپنے بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ایک اخبار کے مطابق ضرورت پڑنے پر اوپ انڈیا کی مدیر نے عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کرنے کی بات بھی کہی ہے۔


بہرحال، سوشل میڈیا پر طرح طرح کے رد عمل نوپور جے شرما کے بیان پر سامنے آ رہے ہیں۔ ’گولڈ ولاگس‘ نامی ایکس ہینڈل پر لکھا گیا ہے ’’ہندو-مسلم سبھی لوگ خواجہ غریب نواز کے در پر جاتے ہیں۔ اگر غلط کو غلط بولنے کی ہمت ہے تو ذات و مذہب سے آگے بڑھ کر آواز اٹھائیے۔ ایسے نفرتی لوگ توڑ دیں گے انڈیا کو۔‘‘ اسی طرح اپرنا اگروال نامی خاتون نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے ’’خواجہ معین الدین چشتی کو خواجہ پیر کی شکل میں پنجاب، ہریانہ، راجستھان میں مانا جاتا ہے۔ پانی کا دیوتا کہا جاتا ہے۔ اور یہ عورت ان کو زانی و قاتل بتا رہی ہے؟؟؟ کارروائی ہونی چاہیے اس بی جے پی-آر ایس ایس حامی پر۔‘‘ سمیع اللہ خان نامی ایکس ہینڈل پر بھی نوپور جے شرما کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مسلم علماء سے سوال بھی کیا گیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں ’’میرا سوال ہے تمام مسلم قائدین سے، دیوبندیوں سے بھی اور بریلویوں سے بھی، مسلم سیاستدانوں سے بھی، اس ہندتوا عورت کی زہریلی زبان سے خواجہ غریب نواز چشتیؒ کی شان میں بدترین گستاخی کے جواب میں آپ نے اب تک کیا کیا؟ یہ عورت مرحوم خواجہ غریب نواز کو قاتل اور زانی کہہ رہی ہے!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔