دیوالی کے موقع پر راہل گاندھی کا منفرد تحفہ، ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھیوں کو خط، مٹھائی اور چاندی کا سکہ پیش کیا
دیوالی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت یاتریوں، کیمپ میں مزدوروں اور ڈرائیوروں کو مٹھائی اور چاندی کے سکے بطور تحفہ پیش کئے
نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی کنیا کماری سے کشمیر تک جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ فی الحال تین روزہ وقفہ پر ہے۔ دیوالی کے موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت یاتریوں، کیمپ مزدوروں اور ڈرائیوروں کو دیوالی کا تحفہ پیش کیا۔ راہل گاندھی نے تحفہ میں تمام لوگوں کو ایک خط کے ساتھ مٹھائی اور چاندی کا سکہ پیش کیا۔
کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر چاندی کے سکہ اور خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ’’واہ۔ خوبصورت۔ اپنے پن سے بھرپور۔ دیوالی کے مبارک موقع پر راہل گاندھی نے بھارت یاتریوں، کیمپ کے مزدوروں اور ڈرائیوروں کو ایک خط، مٹھائی اور چاندی کے سکے کی صورت میں ایک بہترین تحفہ دیا، جسے وہ کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔‘‘
راہل گاندھی نے اہنے ساتھیوں کو کارکنوں جو خط ارسال کیا اس میں لکھا ہے ’’پیارے ساتھیو! اس خوبصورت بھارت جوڑو یاترا میں آپ سبھی ساتھ میں کندھے سے کندھا ملا کر چلے۔ خود میں اور ہمارے بھارت کی سچی اقدار میں آپ کا یقین ہی نفرت کو ہرائے گا اور آگے کا راستہ روشن کرے گا۔ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو میری طرف سے دیوالی کی دہلی مبارک باد۔ باتیں نہیں کام کرو، بولو نہیں کر کے دکھاؤ۔ وعدہ نہیں ثبوت دو۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔