ہاتھرس میں پیش آیا خوفناک حادثہ، بس اور پِک اَپ کے درمیان شدید ٹکر میں 12 افراد کی موت، 16 زخمیوں کا علاج جاری

حادثہ میں زخمی آگرہ کے تھانہ کھندولی علاقہ واقع سینگرا باشندہ شبانہ نے بتایا کہ وہ ساسنی علاقہ کے مکند کھیرا گاؤں میں اپنی نند کی ددیا ساس کی تیرہویں میں شامل ہو کر اپنے گاؤں لوٹ رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس کے کوتوالی چندپا علاقہ کے کپورا چوراہے کے قریب روڈویز کی ’جنرتھ بس‘ نے ’میکس پِک اَپ‘ میں زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں میکس اور بس میں سوار 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ خواتین و بچوں سمیت 16 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس حادثہ میں زخمی آگرہ کے تھانہ کھندولی علاقہ واقع سینگرا باشندہ شبانہ نے بتایا کہ وہ ساسنی علاقہ کے مکند کھیرا گاؤں میں اپنی نند کی ددیا ساس کی تیرہویں میں شامل ہو کر اپنے گاؤں لوٹ رہی تھی۔ شبانہ کا کہنا ہے کہ میکس میں تقریباً 35 لوگ سوار تھے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 16 سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔


بہرحال، ضلع مجسٹریٹ آشیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نپون اگروال جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے حادثے کے بارے میں مکمل جانکاری لی ہے اور تحقیقات مزید جاری ہے۔ سنگین طور پر زخمی ہوئے مسافروں کو علاج کے لیے علی گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس و انتظامیہ راحت و بچاؤ کاری کے عمل میں پوری طرح مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔