دہلی کے علی پور میں اندوہناک حادثہ، پینٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک
دہلی کے گنجان آباد علاقہ علی پور میں واقع پینٹ فیکٹری میں جمعرات کی شام آگ لگ گئی، جس نے کیمیکل کے سبب شدید روپ اختیار کر لیا۔ اس حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی
نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر آگ لگنے کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کے علی پور کی پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس میں کے سبب 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 4 لوگ جھلس گئے۔ فائر بریگیڈ کے 22 اہلکاروں نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر ہلاک شدگان کی شناخت مشکل ہے، کیونکہ ان کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے خود فیکٹری کے مزدور بتائے جاتے ہیں۔ جب آگ لگی تو وہ اسے بجھانے میں مصروف تھے۔ اسی دوران پینٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا ڈرم پھٹ گیا۔ فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فیکٹری کے اندر سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ دہلی کا علی پور ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور جمعرات کی شام یہاں چل رہی پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ کیمیکل کی وجہ سے آگ بڑھتی اور پھیلتی گئی۔ جس سے فیکٹری میں موجود لوگ جھلس گئے۔ اس سے پہلے تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آئی تھی لیکن رات گئے اطلاع موصول ہوئی کہ جھلسنے سے 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔
آگ میں جھلسنے والے کچھ لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ کچھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آگ کیسے لگی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔لی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔