دہلی کے سینئر صحافی عامر سلیم کی رحت، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں دعائیہ نشست کا انعقاد

دہلی کے سینئر صحافی عامر سلیم کی اچانک رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل، نئی دہلی میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مرحوم عامر سلیم کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی

مشہور نوجوان صحافی عامر سلیم خان کی فائل تصویر
مشہور نوجوان صحافی عامر سلیم خان کی فائل تصویر
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے سینئر صحافی عامر سلیم کی اچانک رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل، نئی دہلی میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مرحوم عامر سلیم کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

نشست کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے کی ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے کہا کہ مرحوم سے ان کے دیرینہ ذاتی تعلقات تھے۔ مرحوم بہترین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ عالم، شاعر اور انتہائی اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے مالک تھے۔ ان کا اسطرح اچانک چلے جانا میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔

جس کی بھر پائی عمر بھر نہیں ہو پائے گی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے بھی مرحوم کی اوصاف حمیدہ کی تعریف و توصیف بیان کی۔

حافظ محمد طیب نے قرآن خوانی کی و مولانا محمد ادریس حسینی نے دعاء مغفرت کرائی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں درجات بلندفرمائیں اور جنت الفردوش میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورتمام لواحقین اور دوست و احباب کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اس نشست میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔