تغلق آباد کی مجوزہ انہدامی کارروائی کے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کا منصوبہ تیار کیا جائے: سسودیا

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز چیف سکریٹری سے کہا کہ وہ متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے زمین کی نشاندہی کریں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: تغلق آباد گاؤں کے مکینوں کے بچاؤ اور بازآبادکاری کے لیے آگے آتے ہوئے کیجریوال حکومت نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین کی بازآبادکاری کا مناسب منصوبہ تیار کریں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز چیف سکریٹری سے کہا کہ وہ متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے زمین کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے متاثرین کی بازآبادکاری کا مناسب منصوبہ جلد از جلد تیار کر کے ایک ہفتے میں اس کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کے ادارے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے تغلق آباد گاؤں میں انہدام کی مجوزہ مہم اس علاقے میں طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے لیے انتہائی ظالمانہ ثابت ہوگی اور اس کا بہت برا اثر پڑے گا۔ مقامی لوگ، خاص طور پر بوڑھے، بچے، خواتین اور معذور افراد پر اس کا بہت برا اثر پڑے گا۔ ایسے میں دہلی حکومت کا خیال ہے کہ مکینوں کی خاطرخواہ بازآبادکاری کے بغیر کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔


نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اس سلسلے میں چیف سکریٹری کو ہدایات دی ہیں کہ ’’وہ زمین کی ملکیت رکھنے والی ایجنسی کے ساتھ تال میل کریں، متاثرین کی موجودہ رہائش گاہ کے قریب ترین زمین کے ٹکڑے کی نشاندہی کریں اور ان کی بازآبادکاری کے لیے انہیں دے دیں۔ متاثرین کے لیے ایک تفصیلی اور مناسب بحالی کا منصوبہ تیار کریں۔ اس کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو ایک ہفتہ کے اندر اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ ہے کہ مرکزی حکومت کی ایجنسی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اپنی مسماری مہم کے تحت تغلق آباد گاؤں کے 1000 سے زیادہ مکانات پر بلڈوزر چلانے جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان گھروں میں رہنے والے ہزاروں خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال حکومت نے ان کی بازآبادکاری کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔


خیال رہے کہ متاثرین نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ اور ہائی کورٹ نے تمام اسٹیک ہولڈر ایجنسیوں کو تغلق آباد انہدام کی وجہ سے گاؤں سے بے گھر ہونے والے متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔