سنگھو بارڈر پر اسٹیج کے قریب ہاتھ کٹی لاش بیریکیڈ پر لٹکی ملی، مظاہرین میں بے چینی

تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی ۔ہریانہ سرحد پر کسانوں کا مظاہرہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ وہاں سے خبر آئی ہے کہ مظاہرین کے اسٹیج کے قریب بیریکیڈ پر ہاتھ کٹی لاش لٹکی ملی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

سنگھو بارڈر سے ایسی خبر آئی ہے جس نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔ دس مہینوں سے زیادہ وقت سے دہلی اور ہریانہ کی سرحد سنگھو بارڈر پر کسان تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران کئی کسانوں کی موت بھی ہوئی اور کئی دور کی حکومت سے بات چیت بھی ہوئی، لیکن وہاں سے کسی قسم کے تشدد کی خبر نہیں آئی تھی۔ اب خبر آئی ہے کہ کسانوں کے مظاہرہ کے اسٹیج کے قریب بیریکیڈ پر ایک نوجوان کی ہاتھ کٹی لاش لٹکی ملی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نوجوان کی لاش کو سو میٹر تک گھسیٹا گیا ہے۔

اس لاش کو دیکھ کر مظاہرہ گاہ میں ہڑکمپ مچ گیا اور بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہو گئی۔ خبروں کے مطابق لوگوں میں طرح طرح کی باتیں شروع ہو گئیں۔ ادھر پولیس کو موقع واردات میں پہنچنے میں بہت دشواری ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔