تہواروں کے پیش نظر یوپی کے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں ایک مہینے تک منسوخ

ڈی جی پی کے ذریعہ جاری سرکلر کے مطابق  8 اکتوبر سے 8 نومبر تک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔ تہوار کے دوران ریاست میں تحفظ کا پختہ انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

یوپی پولیس
یوپی پولیس
user

قومی آواز بیورو

ملک میں تہواروں کا موسم آ چکا ہے۔ اس لیے تحفظ کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کے ڈی جی پی پرشانت کمار نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس سرکلر کے مطابق اکتوبر اور نومبر مہینہ مییں تہواروں کے پیش نظر یوپی کے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اس مدت میں تحفظ کا پختہ انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اتر پردیش میں آئندہ تہواروں دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ پوجا کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرکلر کے مطابق 8 اکتوبر سے 8 نومبر تک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہوگئی ہیں۔ اس تعلق سے حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل جمعہ کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ واقع سرکاری رہائش پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔


میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ پولیس کی سبھی یونٹس کے درمیان بہتر رابطہ اور تال میل ہونا چاہیے۔ لاجسٹکس یونٹ، انٹلی جنس یونٹ، ایس آئی ٹی، کرائم، پی آر وی 112 وغیرہ یونٹس بھلے ہی الگ الگ ہیں، لیکن سبھی کا ہدف ایک ہی ہے، ریاست میں بہتر قانونی نظام بنائے رکھنا۔ اس لیے سبھی کے درمیان بہتر تال میل ہونا ضروری ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر مزید کہا تھا کہ "سینئر افسران وقت پر دفتر آئیں۔ کسی بھی دفتر میں کوئی فائل 3 دن سے زیادہ وقت تک زیر التوا نہ ہو۔ اگر کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ڈی جی پی دفتر، محکمہ داخلہ یا سیدھے مجھ سے وقت لے کر مل سکتے ہیں، لیکن فیصلہ نہ لینے کی حالت نہیں ہونی چاہیے۔ فائل پڑی نہیں رہنی چاہیے۔ بہت ساری یونٹس میں فیلڈ وزِٹ بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔"


وزیراعلیٰ نے پرو-تہواروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اتر پردیش پولیس اور انتظامیہ کو 24x7 الرٹ رہنے کی ہدایت دی تاکہ کہیں بھی کسی بھی انعقاد میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ سبھی ضلع کچھ برسوں میں تہواروں کے وقت ریاست میں پیش آئے چھوٹے بڑے واقعات کا اندازہ کریں اور اور ایسا نظام بنائیں کہ اس سال شاردیہ نوراتر سے چھٹھ تک تہوار کے ماحول میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔