گجرات: سڑک حادثے میں 7 یاتری ہلاک

گجرات کے اراولی ضلع میں جمعہ کو ایک ایس یو وی کے ٹکرانے سے کم از کم سات یاتری ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے

گجرات: سڑک حادثے میں 7 یاتری ہلاک / آئی اے این ایس
گجرات: سڑک حادثے میں 7 یاتری ہلاک / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

موڈاسا: گجرات کے اراولی ضلع میں جمعہ کو ایک ایس یو وی کے ٹکرانے سے کم از کم سات یاتری ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ متاثرین پنچ محل ضلع میں ایک یونین کے زیر اہتمام مذہبی پد یاترا کا حصہ تھے۔ وہ بناسکانٹھا میں امباجی مندر کی طرف جا رہے تھے لیکن کرشنا پورہ گاؤں کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مالپور پولیس کے سب انسپکٹر آر ایم دیسائی نے بتایا کہ مہاراشٹر کے رجسٹریشن نمبر کی ایک انووا کار نے صبح تقریباً 7.30 بجے متاثرین کو روند دیا۔ اس حادثہ میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ جسے موڈاسا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔