دہلی کے نریلا واقع ایک فیکٹری میں لگی زبردست آگ، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی

دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نریلا آتش زدگی / ویڈیو گریب</p></div>

نریلا آتش زدگی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں ایک دال فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی جس میں جھلس کر تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دہلی فائر سروس کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس سے قبل آگ لگتے ہی افراتفری کے درمیان فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ فیکٹری کے مزدور بھی مدد کے لیے چیخ رہے تھے۔ اس دوران لوگوں نے آگ بجھانے والے محکمے کو واقعے کی اطلاع دی۔ فیکٹری میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعہ میں لاپرواہی برتنے پر آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔


واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری سخت گرمی کے درمیان آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آگ لگنے کے ان واقعات کے پیش نظر دہلی حکومت نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو حفاظتی اقدامات پر زور دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا تھا کہ ہر قیمت پر فائر سیفٹی کے معیارات پر عمل کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔