گجرات کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، 2 افراد کی موت، 72 افراد کو محفوظ نکالا گیا

ایشور پٹیل نے بتایا کہ ایک جلی ہوئی لاش بیسمنٹ سے ملی ہے جبکہ ایک خوفزدہ کارکن کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے کے سبب موت ہوگئی۔ آگ سے پورا تہہ خانہ جل گیا۔

سورت میں آتشزدگی / ٹوئٹر / @ANi
سورت میں آتشزدگی / ٹوئٹر / @ANi
user

یو این آئی

سورت: گجرات میں سورت میٹروپولیٹن کے قریبی کڈودرا انڈسٹریل ایریا میں ایک پیکیجنگ کمپنی کی فیکٹری میں آج علی الصبح لگنے والی آگ میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے, جبکہ 70 سے زائد مزدوروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

سورت میٹروپولیٹن بلدیہ کے ڈویژنل فائر آفیسر ایشور پٹیل نے یو این آئی کو بتایا کہ سورت شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر دور بارڈولی روڈ پر واریلی گارڈن کے قریب جی آئی ڈی سی ایریا میں واقع ڈیوا پیکجنگ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں علی الصبح تقریباً دوبجے ممکنہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی۔ اس کی اطلاع فائر آفس کو شام تقریباً پونے پانچ بجے موصول ہوئی۔


ایشور پٹیل نے بتایا کہ ایک جلی ہوئی لاش بیسمنٹ سے ملی ہے جبکہ ایک خوفزدہ کارکن کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے کے سبب موت ہوگئی۔ آگ سے پورا تہہ خانہ جل گیا۔ باقی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بیسمنٹ کے باہر واقع ایک درخت میں آگ لگ گئی جس کے سبب اس کی لپٹیں چوتھی منزل تک پہنچنے لگیں تو ڈرکر ایک کارکن اوپر سے کود گیا۔ جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔