سکھ عقیدت مندوں کا ایک جتھہ ننکانہ صاحب کے لئے روانہ
ایس جی پی سی کے جنرل سکریٹری سیالکا نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے یہ جتھہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں گرودھام کا دورہ کرنے جا رہا ہے اور جتھے کا ہر رکن گرودھام کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔
امرتسر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے بدھ کو 855 عقیدت مندوں کا ایک جتھہ گرودوارہ ننکانہ صاحب، پاکستان میں گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔
سرو شری رامپال سنگھ بہنیوال، بلوِندر سنگھ ویئیں پوئیں، بی بی رویندر کور اجرانا اور دیگر اہم شخصیات اس جتھے کی قیادت کر رہی ہیں۔ ایس جی پی سی کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ بھگونت سنگھ سیالکا نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے یہ جتھہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں گرودھام کا دورہ کرنے جا رہا ہے اور جتھے کا ہر رکن گرودھام کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ تمام زائرین کو ویزے جاری کرے، کیونکہ ویزہ نہ ملنے سے سنگت میں مایوسی پیدا ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر کو سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو کا پرکاش پرو منانے کے بعد، عقیدت مندوں کے جھتہ پاکستان واقع گوردوارہ شری پنجہ صاحب، گوردوارہ سچا سودا، گوردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور، گوردوارہ شری کرتار پور صاحب وغیرہ کا درشن کرکے 26 نومبر کو واپس ہندوستان آئے گا۔ ایس جی پی سی نے 1046 افراد کے پاسپورٹ ویزے کے لیے بھیجے تھے جن میں سے 855 کو ویزے مل چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔