چھتیس گڑھ میں ’محبت والی ٹرین یاترا‘ کے دوران ہندوستان کی جھلک نظر آئی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بلاس پور سے رائے پور تک ٹرین کے سفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹرین کے اس مختصر سفر میں ہندوستان کی جھلک نظر آئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بلاس پور سے رائے پور تک ٹرین کے سفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹرین کے اس مختصر سفر میں ہندوستان کی جھلک نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریل ملک کی متنوع روایات کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ہندوستان کا عکس ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ٹرین سے سفر کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مسافروں سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی تھی۔ راہل گاندھی نے ٹرین میں موجود خواتین ہاکی کھلاڑیوں سے بھی بات کی تھی اور ان کی ٹریننگ اور انہیں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا تھا۔


ویڈیو کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ’’بلاس پور سے رائے پور تک چھوٹی سی ریل یاترا میں ہندوستان کی جھلک نظر آئی۔ کروڑوں لوگوں کو منزلوں تک پہنچانے والی اور ملک کے تنوع کو ظاہر کرنے والی انڈن ریل حقیقت معنی میں ہندوستان کا عکس ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔