اجین کے مہاکال مندر میں آگ لگنے سے پجاری سمیت 13 لوگ جھلس گئے

اجین کے کلکٹر نیرج کمار سنگھ کے مطابق آرتی کے دوران مندر کے اندر کافور میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے اندر موجود 13 لوگ جھلس گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع مہاکال مندر میں ہولی کے دن ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مندر میں بھسم آرتی کے دوران گلال اڑانے سے آگ لگ گئی جس میں پجاری سمیت 13 افراد جھلس گئے۔ تمام لوگوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نیوز پورٹل ’نوجیون‘ کے مطابق مہاکال مندر کے چیف پجاری سنجے گرو، وکاس پجاری، منوج پجاری، انش پروہت، ملازم مہیش شرما اور چنتامن گہلوت اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ اجین کے کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے کہا کہ بھسم آرتی کے دوران بھی گلال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آرتی کے دوران مندر کے اندر کافور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے اندر موجود 13 لوگ جل گئے۔ تمام جھلسے ہوئے لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ڈاکٹروں کے مطابق متاثرین کی حالت مستحکم ہے، ان کے زخم زیادہ گہرے نہیں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مندر میں درشن اور پوجا پاٹ کا کام معمول کے مطابق ہو رہا ہے، اس میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح اجین کی مہاکال مندر میں پھولوں کی ہولی کھیلی گئی اور شام کو ہولی جلائی گئی۔ پیر کی صبح بھسم آرتی کے بعد مہاکال کے ساتھ عبیر گلال کے ساتھ ہولی کھیلی جا رہی تھی کہ اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔