دہلی میں ماسک نہ لگایا تو خیر نہیں! بھرنا ہوگا دو ہزار روپے کا جرمانہ

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایل جی انل بیجل سے مل کر یہ فیصلہ لیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ماسک نہ لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد ہوتا تھا، جسے اب بڑھا کر 2000 روپے کیا گیا ہے۔

ماسک لگانے کے لئے بیداری مہم کے تحت دیوار پر پینٹنگ کرتا فنکار / تصویر آئی اے این ایس
ماسک لگانے کے لئے بیداری مہم کے تحت دیوار پر پینٹنگ کرتا فنکار / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی پر کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان کیجریوال حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ اسی ضمن میں جمعرات کے روز ماسک نہ پہننے والوں پر عائد کیے جانے والے جرمانہ کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب اگر دہلی میں کوئی شخص بغیر ماسک لگائے گھومتا ہوا نظر آئے گا تو اس سے 2000 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایل جی انل بیجل سے مل کر یہ فیصلہ لیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ماسک نہ لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد ہوتا تھا، جسے اب بڑھا کر 2000 روپے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کورونا کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلہ خیال کے لئے ایک کل جماعتی اجلاس بھی طلب کیا تھا، جس میں عام آدمی پارٹی کے علاوہ، بی جے پی اور کانگریس کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔


کورونا کے پیش نظر طلب کیے گئے کل جماعتی اجلاس کے دوران دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری نے بازاروں کو بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔ کانگریس کی طرف سے عوامی طور پر چھٹ پوجا پر پابندی عائد نہیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط بھی سونپا۔ جبکہ بی جے پی نے محکمہ صحت کی بند انتظامی کا مسئلہ اٹھایا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ یہ وقت خدمت کرنے کا ہے، ہم لوگوں کی جتنی بھی خدمت کریں گے، اتنا ہی لوگ ہمیں یاد رکھیں گے۔ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہم سب مل کر کورونا کی لڑائی لڑیں گے۔ عوامی مقامات پر چھٹ پوجا کے اہتمام پر وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں، بھائی بہن چھٹ پوجا بہت دھوم دھام سے منائیں لیکن احتیاط برتیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی اپنے اپنے گھروں پر چھٹ منائیں۔


خیال رہے کہ دہلی میں کورونا کی وبا تشویش ناک صورت حال اختیار کر چی ہے اور حالات ہنوز ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ راجدھانی میں 24 گھنٹوں کے دوران اموات کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ گزشتہ رات جاری اعداد و شمار کے مطابق کل سب سے زیادہ 131 افراد کی جان کورونا کی وجہ سے چلی گئی۔ اسی کے ساتھ دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 7486 نئے کیسز درج کیے گئے، جبکہ 6901 مریضوں نے شفایابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ دہلی میں اموات کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2020, 3:40 PM