حیدرآباد میں آرڈر کی فراہمی کے لیے گھوڑے پر سوار ہو گیا ڈلیوری بوائے!
ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے سبب پٹرول پمپوں پر ایندھن ختم ہونے کے بعد منگل کو زوماٹو کا ایک ڈیلیوری بوائے حیدرآباد میں آرڈر ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو گیا
حیدرآباد: ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے ’ہٹ اینڈ رن‘ حادثات سے متعلق نئے قانون کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن ختم ہونے کے بعد منگل کو زوماٹو کا ایک ڈیلیوری بوائے حیدرآباد میں آرڈر ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے اور اس کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔
زوماٹو بیگ پہنے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو پرانے شہر کے چنچل گوڈا علاقہ میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار ہوتے دیکھا گیا۔ گھوڑے پر سوار ہو کر آرڈر دینے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔ یہ انوکھا خیال ان کے ذہن میں اس وقت آیا جب ان کی موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا۔ اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ یا تو بند تھے یا ان پر صارفین کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔
ویڈیو نے لوگوں کو 2002 میں شدید بارشوں کے دوران ممبئی میں کھانا پہنچانے کے لیے گھوڑے پر سوار سوئگی ملازم کے منظر کی یاد دلا دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔