کرن بیدی کے خلاف توہین عدالت کی عرضی دائر ہوگی: نارائن سامی

وزیر اعلیٰ نارائن سامی نے لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کی طرف سے سرکاری کام کاج میں مداخلت کی کئی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کی تقرری تک میں مداخلت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پڈوچیری: پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے اتوار کو کہا کہ وہ جلد ہی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے خلاف توہین عدالت کی عرضی دائر کریں گے کیونکہ کرن بیدی 30 اپریل کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرکے حکومت کے روزمرہ کے کاموں میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نارائن سامی نے لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کی طرف سے سرکاری کام کاج میں مداخلت کی کئی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کی تقرری تک میں مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی کی تقرری کابینہ کی میٹنگ کے ذریعہ کی گئی لیکن اس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کرن بیدی نے مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس کی وجہ سے مقامی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوئی۔ حالانکہ حکومت نے آخری فہرست شائع کرنے کے ساتھ ہی عمل پھر سے شروع کر دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر ریاست کو ملنے والے 400 کروڑ روپے کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کل جی ایس ٹی کونسل کی ایک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا اور رقم فوری طورپر جاری کرنے پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔