میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 کے خلاف مذہبی جذبات برانگیختہ کرنے کا مقدمہ درج

ڈاکٹر گورو سنگھ و ان کے معاونین ڈاکٹر مہیش سنگھ پر پر الزام ہے کہ ان کے ذریعہ اسپتال میں سیڑھیوں کی تعمیر میں جان بوجھ کر ہندو۔ دیوی دیوتاؤں کی تصاویر والے ٹائلس لگوائے گئے ہیں۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں پولیس نے ہفتہ کو کبرئی واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ افراد کے خلاف فرقہ وارانہ جذبات برانگیختہ کرنے اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رائے نے بتایا کہ کبرئی سی ایچ سی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورو سنگھ کی ہدایت میں کرائے گئے تعمیراتی کام پر اعتراض کرتے ہوئے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنت ڈاکٹر گورو سنگھ و ان کے معاونین ڈاکٹر مہیش سنگھ پر پر الزام ہے کہ ان کے ذریعہ اسپتال میں سیڑھیوں کی تعمیر میں جان بوجھ کر ہندو۔ دیوی دیوتاؤں کی تصاویر والے ٹائلس لگوائے گئے ہیں۔ جس سے ان سیڑھیوں سے گزرنے والے لوگ انہیں پیروں تلے کچل رہے ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس کام سے اکثریتی سماج کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس سے مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ پولیس نے قبضے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و امن کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔


رائے نے بتایا کہ ہندووادی تنظیموں نے وشوہندو پریشد و بجرنگ دل کی جانب سے اس معاملے میں سخت مخالفت درج کرائی گئی تھی۔ نتیجے میں اسے حساس معاملہ مانتے ہوئے پولیس نے شکایت کی بنیاد پر سی ایچ سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورہ سنگھ اور ڈاکٹر مہیش سنگھ و دیگر تین نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ہندووادی تنظیموں نے اس معاملے میں دونوں ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک کی دھمکی بھی دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔