بڈگام کے جنگلات میں ایک ریچھ نے 40 سالہ شخص کو اپنا نوالہ بنایا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لدر مد جنگلات میں محمد رمضان چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن بونیار سرسیار مویشی چرا رہا تھا کہ اس دوران اس پر ایک ریچھ حملہ آور ہوا اور اس نے اس کو اپنا نوالہ بنالیا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ یہاں جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز اخباروں میں پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وسطی ضلع بڈگام میں اتوار کی شب ایک جنگلی جانور نے ایک اور انسانی جان کو اپنا نوالہ بنایا۔

برنوار بڈگام سے قریب 70 کلو میٹر دور لدر مد جنگلات میں اتوار کی شب ایک خونخوار ریچھ نے ایک 40 سالہ شخص کو اپنا نوالہ بنایا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لدر مد جنگلات میں محمد رمضان چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن بونیار سرسیار مویشی چرا رہا تھا کہ اس دوران اس پر ایک ریچھ حملہ آور ہوا اور اس نے اس کو اپنا نوالہ بنالیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق ضلع بڈگام کے بیرہ علاقے میں اتوار کی شب دو الگ الگ مقامات پر دو تیندوے آزادنہ طور پر گھومتے پھرتے ہوئے دیکھے گئے۔


قابل ذکر ہے کہ بڈگام کی اوم پورہ ہاؤسنگ کالونی میں چند روز قبل ایک تیندوے نے چار سالہ کمسن بچی کو اپنے گھر کے صحن سے ہی اٹھا کر متصل واقع ایک فارسٹ نرسری میں اپنا نوالہ بنایا تھا۔ اس دلخراش واقعے سے جہاں علاقے میں ماتم چھایا تھا وہیں لوگوں میں متعلقہ محکمے کے خلاف غم و غصے کی لہر بھی دوڑ گئی تھی اور ضلع انتظامیہ نے رینج افسر محکمہ وائلڈ لائف کو معطل کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔