دہلی میں 9ویں اور 11ویں جماعت کے لیے کھولے گیے اسکول، کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی

قومی راجدھانی دہلی میں آج یعنی کہ 5 فروری سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کے لئے بھی اسکول کھول دیے گیے۔ اسکولوں کے علاوہ کالج، ڈگری اور ڈپلوما انسٹی ٹیوٹ بھی کھولے جا رہے ہیں

Getty Images
Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں آج یعنی کہ 5 فروری سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کے لئے بھی اسکول کھول دیے گیے۔ اسکولوں کے علاوہ کالج، ڈگری اور ڈپلوما انسٹی ٹیوٹ بھی کھولے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل دہلی حکومت نے 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کے طلبا کے لئے اسکول کھول دیے تھے۔

دہلی کے مختلف علاقوں میں صبح کی میٹنگ میں 9ویں اور 11ویں کی طالبات کو ماسک لگاکر اسکول جاتے دیکھا گیا۔ اسکولوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے جاری کی گئیں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اسکول کے اندر سماجی فاصلہ اختیار کرنا اور ماسک لگانا لازمی ہے۔


دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اسکول کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی ادارے اپنے طلبا کو پراجیکٹ ورک کا کاؤنسلنگ کے لئے 5 فروری کو طلب کر سکتے ہیں۔ بشرطہ کہ کورونا گائڈ لائنز پر اسی طرح عمل کرایا جائے، جس طرح 10ویں اور 12 ویں کے طلبا سے کرایا جا رہا ہے۔

سسودیا نے کہا کہ تاحال 10ویں اور 12ویں جماعت کے جن طلبا کو اسکول جا کر کلاسز لینے کی اجازت دی گئی ہے ان میں سے 80 فیصد طلبا کلاسز لینے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ 2020 میں تمام اسکول بند کر دیے گیے تھے۔ تاہم، ملک کے کئی صوبوں میں اسکول اکتوبر میں کھول دیے گیے تھے۔


طلبا کے لئے احتیاطی تدابیر

- طلبا کو اپنے ہاتھ وقفہ وقفہ کے بعد دھونے ہوں گے اور اسکول میں رہنے کے دوران سینیٹائیزر کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔

- کلاس میں اساتذہ اور طلبا کو ماسک لگانانا لازمی ہے۔

- طلبا اپنے والدین کی تحریری اجازت کے بعد ہی اسکول آ سکتے ہیں۔ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے یہ پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ طلبا کی حاضری لازمی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Feb 2021, 11:21 AM