ایک غلطی سے ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو گئے 9000 کروڑ روپے، بینک کا سی ای او مستعفی!

معاملہ تمل ناڈو مرکنٹائل بینک کا ہے، بینک کے سی ای او ایس کرشنن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ابھی ان کی دو تہائی ملازمت بچی ہوئی ہے، لیکن کچھ ذاتی اسباب سے وہ اپنی خدمات دے پانے میں اہل نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علاتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علاتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

تمل ناڈو میں ایک کیب ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 9000 کروڑ روپے آ گئے۔ موبائل پر اس کا میسج آیا تو کیب ڈرائیور کو لگا کہ یہ کوئی فراڈ ہے، حالانکہ اس نے چیک کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ سے 21000 روپے اپنے دوست کو ٹرانسفر کیے۔ جب یہ ٹرانزیکشن ہو گیا تو کیب ڈرائیور خوشی سے جھوم اٹھا۔ لیکن یہ خوشی کچھ ہی لمحات کی رہی، کیونکہ بینک نے یہ 9000 کروڑ روپے واپس لے لیے۔

یہ واقعہ ایک ہفتہ پہلے کا ہے اور تمل ناڈو مرکنٹائل بینک سے جڑا ہوا ہے۔ اب اس معاملے میں بینک کے سی ای او کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حالانکہ سی ای او نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔ تمل ناڈو مرکنٹائل بینک کے سی ای او ایس کرشنن نے اپنے استعفیٰ نامہ میں لکھا ہے کہ ابھی ان کی دو تہائی ملازمت باقی بچی ہوئی ہے، لیکن کچھ ذاتی اسباب سے بینک میں مزید خدمات دے پانے میں اہل نہیں ہیں۔ انھوں نے اس بینک میں بطور سی ای او ستمبر 2022 میں ہی جوائن کیا تھا۔ بینک کے منیجنگ بورڈ نے جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں ان کے استعفیٰ کو منظور کرنے کے ساتھ ہی آر بی آئی کو مطلع بھی کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ایس کرشنن کو آر بی آئی کی گائیڈلائن آنے تک اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کو کہا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ بینک کے سافٹ ویئر میں کچھ تکنیکی غلطی کی وجہ سے ایک کیب ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 9000 کروڑ روپے منتقل ہو گئے تھے۔ بینک کو جب اس غلطی کا احساس ہوا تو کیب ڈرائیور نے اس میں سے 21 ہزار روپے نکال لیے تھے۔ ایسے میں بینک نے باقی رقم واپس اپنے پاس ٹرانسفر کر لی۔ ساتھ ہی بینک نے کیب ڈرائیور کو 21000 روپے کی ریکوری کے لیے نوٹس بھی تھما دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔