گجرات جانے والی اسپیشل ٹرین میں 90 مسافر اچانک بیمار! تمام فوڈ پوائزننگ میں مبتلا
ہندوستانی ریلوے: اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ریلوے حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹرین میں سفر کرنے والے 90 مسافروں نے بدھ (29 نومبر) کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت کی
نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے میں پیش کیے جانے والے کھانے کے بارے میں شکایات کے کئی واقعات سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں چنئی سے گجرات جانے والی خصوصی ٹرین میں فوڈ پوائزننگ کے باعث 90 مسافر بیمار ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے مطابق اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ریلوے حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹرین میں سفر کرنے والے 90 مسافروں نے بدھ (29 نومبر) کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مسافروں کو پونے ریلوے اسٹیشن پر طبی امداد دی گئی۔
اس سفر کے درمیان اچانک مسافروں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جس کی وجہ سے 28 نومبر کو ٹرین کو پونے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین 50 منٹ بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت گورو ٹرین گجرات کے پالیتانہ میں منعقد ہونے والے مذہبی پروگرام کے لئے خصوصی طور پر بک کی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔