یچوری، کرات سمیت جے این یو طلبا تنظیم کے 9 سابق صدور نے تازہ طلبا تحریک کی حمایت کی
یچوری، کرات کے علاوہ امت سین گپتا، نلنی رنجن موہنتی، ٹی رگھونندن، بالاجی اور سرجیت مجمدار نے پیر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں 27 نومبر کو آل انڈیا سطح پر ’شکشا بچاؤ‘ مظاہرہ کرنے کی سب سے اپیل کی۔
نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرات سمیت جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبا یونین کے 9سابق صدور نے جے این یو کی طلبا تحریک کی حمایت کرتے ہوئے 27نومبر کو آل انڈیا سطح پر ’شکشا بچاؤ‘ مظاہرہ کرنے کی سب سے اپیل کی ہے۔
یچوری اور کرات کے علاوہ امت سین گپتا، نلنی رنجن موہنتی، ٹی رگھونندن، بالاجی اور سرجیت مجمدار نے پیر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اپیل کی۔ جے این یو کے سابق صدر اور قومی کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری دیوی پرساد ترپاٹھی اور معروف سوشیولوجسٹ ڈاکٹر آنند کمار نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے پر کچھ اسباب سے پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھے۔
جے این یو طلبا یونین کے تین بار صدر رہ چکے یچوری نے کہا کہ جے این یو کے طلبا کی تحریک صرف ہوسٹل یا میس کی فیس پر نہیں بلکہ اعلی تعلیم کو پرائیویٹائزیشن سے بچانے کی نظریاتی لڑائی ہے کیونکہ جے این یو انتظامیہ مسلسل اس یونیورسٹی کے طلبا کے خلاف غلط تشہیر کررہی ہے اور سب کو ملک کا غداربتانے میں لگی ہے جبکہ مودی حکومت کے دو بڑے وزیر اسی جے این یو سے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی طلبا آئی پی ایس،آئی اے ایس اور غیرملکی سروس میں ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔