کرنال میں چلتی مال بردار گاڑی سے گرے 8 کنٹینرس، کئی ٹرینیں منسوخ، 3 کلومیٹر تک ٹریک بھی ٹوٹ گیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کنٹینرس گرنے سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے کرنال ضلع کے تراوڑی میں منگل (2جون) کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک چلتی مال گاڑی سے 8 کنٹینرس گر گئے اور مال گاڑی کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد دونوں جانب سے آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کنٹینرس گرنے سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس حادثے کی وجہ سے 14 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ 38 ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اس روٹ پر روزانہ تقریباً 60 سے 70 ٹرینیں (اپ-ڈاؤن) چلتی ہیں۔ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے سے اچانک جھٹکا لگا اور آٹھ کنٹینرس ریلوے ٹریک پر گر گئے اور مال ٹرین کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔


پولیس انسپکٹر دنیش کمار نے بتایا کہ مجھے صبح تقریباً 4.40 بجے اطلاع ملی کہ تراوڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے اور کچھ کنٹینرس بھی گرگئے ہیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تقریباً 3 کلومیٹر تک ریلوے ٹریک بند ہے۔ یہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ تمام 8 کنٹینرس خالی بتائے جاتے ہیں۔ ڈی آر ایم سمیت ڈویژن کے تمام سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریلوے کی جانب سے جانچ  کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔