چھتیس گڑھ میں پرینکا گاندھی نے کیے 8 بڑے اعلانات، سلنڈر پر 500 روپے سبسیڈی اور 200 یونٹ بجلی مفت

پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت دوبارہ تشکیل پانے کے بعد فی سلنڈر 500 روپے کی سبسیڈی دی جائے گی اور 200 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخاب کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کے کھیراگڑھ میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس جلسہ میں عوام سے پرینکا گاندھی نے 8 بڑے انتخابی وعدے کیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت دوبارہ تشکیل پاتی ہے تو ایل پی جی سلنڈر پر 500 روپے کی سبسیڈی دی جائے گی۔ ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری نے ریاست میں 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا وعدہ بھی کیا۔ آئیے جانتے ہیں چھتیس گڑھ کی عوام سے پرینکا گاندھی نے کون سے 8 وعدے کیے...

  1. سلنڈر ریفل کرنے پر 500 رپوے کی سبسیڈی گھر کی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں

  2. 200 یونٹ تک بجلی مفت، زیادہ بجلی خرچ کرنے پر 200 یونٹ ماہانہ تک مفت بجلی

  3. خواتین کے این جی او گرپس اور اہل منصوبوں کے لیے قرض معاف

  4. آئندہ سالوں میں 700 نئے دیہی صنعتی پارکس کا قیام

  5. ریاست کے سبھی سرکاری اسکول کو سوامی آتمانند انگلش اور ہندی میڈیم اسکولوں میں اَپگریڈ کریں گے

  6. چھتیس گڑھ کے باشندوں کے سڑک حادثات میں اور دیگر اچانک ہوئے حادثات میں وزیر اعلیٰ خصوصی ہیلتھ امداد منصوبہ کے تحت مفت علاج

  7. ٹرانسپورٹیشن کاروبار سے جڑے 6600 سے زیادہ گاڑی مالکان کے سال 2015 تک کے 726 کروڑ روپے رقم کے بقایہ موٹر گاڑی ٹیکس، سود کے قرض کی معافی

  8. ریاست کے کسانوں سے ’تیورا‘ کو بھی ایم ایس پی پر خریدا جائے گا


قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں 90 رکنی اسمبلی کی 68 سیٹیں جیتی تھی اور بہ آسانی حکومت تشکیل دی تھی۔ بی جے پی محض 15 سیٹوں تک محدود رہ گئی تھی اور جے سی سی (جے) اور بی ایس پی کو بالترتیب 5 اور 2 سیٹیں ملی تھیں۔ اس مرتبہ کانگریس ریاست میں 75 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھ کر انتخابی تشہیر چلا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔