کیرالہ میں اونم کے تہوار پر 10 دنوں میں 759 کروڑ روپے کی شراب فروخت

ریاست میں شراب اور بیئر کے واحد ہول سیل تاجر بیوکو نے جمعرات کو کہا کہ 21 اگست کو شروع ہوئے دس روزہ اونم کے تہوار کے دوران کیرالہ میں شراب کی فروخت 759 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

<div class="paragraphs"><p>کیرالہ میں شراب کی فروخت کا ریکارڈ / آئی اے این ایس</p></div>

کیرالہ میں شراب کی فروخت کا ریکارڈ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ترواننت پورم: کیرالہ میں اونم کے تہوار پر شراب کی بڑے پیمانے پر فروخت کی گئی۔ ریاست میں شراب اور بیئر کے واحد ہول سیل تاجر بیوکو نے جمعرات کو کہا کہ 21 اگست کو شروع ہوئے دس روزہ اونم کے تہوار کے دوران کیرالہ میں شراب کی فروخت 759 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اونم کے موقع پر 700 کروڑ روپے کی شراب فروخت کی گئی ہے۔ جہاں تہوار کے موقع پر لوگوں نے 759 کروڑ روپ کی شراب ہضم کر لی وہیں ریاستی حکومت کو مختلف ٹیکسوں کے ذریعے 675 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تراونکور شوگر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی ’جوان رم‘ کا اسٹاک بہت تیزی کے ساتھ ختم ہو گیا۔


تہوار کے موقع پر سب سے زیادہ شراب پیر کے روز یعنی اونم کے پہلے دن درج کی گئی۔ اس دین تقریباً 116 کروڑ روپے کی شراب فروخت کی گئی۔ بیوکو کے مطابق اس دن چھ لاکھ لوگوں نے شراب خریدی۔ اگست میں شراب کی فروخت مجموعی طور پر 1799 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، کو گزشتہ برس اسی مہینے میں 1522 کروڑ روپے تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔