ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 75760 نئے کیسز، 1023 اموات
ملک میں اب تک 60472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بازیابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو یہ معمولی اضافے کے بعد 76.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت شرح 8.19 فیصد ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان سمیت 180 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے۔ اب تک 2.41 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8.25 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی جانیں چلی گئیں ہیں۔ وہیں ہندوستان میں بھی کورونا کے کیسز میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 3310234 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں (بدھ کی صبح آٹھ سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک) کورونا کے 75760 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میہل چوکسی کو نیٹ فلکس کی سیریز پر اعتراض، ہائی کورٹ سے رجوع
اس اثنا میں ملک میں 1023 کورونا متاثرہ افراد فوت بھی ہو گئے ہیں۔ اب تک 2523771 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب تک 60472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بازیابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو یہ معمولی اضافے کے بعد 76.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت شرح 8.19 فیصد ہے۔ 26 اگست کو 924998 کورونا کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 38576510 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ کہ کورونا کے پہلے ایک لاکھ کیس 110 دن میں رپورٹ ہوئے تھے۔ اگلے 100 دن میں یہ تعداد بڑھ کر 33 لاکھ ہو گئی۔ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں سے کورونا کے مریض آ رہے ہیں۔ ایسی بہت سی ریاستیں ہیں جو اس وبا سے پاک ہو گئی ہیں لیکن ریاست میں باہر سے آنے والوں کے داخلے کی وجہ سے وائرس پھر سے پھیل سکتا ہے۔
آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائل کا دوسرا مرحلہ بدھ کے روز پونے کے میڈیکل کالج اسپتال میں شروع ہوا ہے۔ یہ ویکسین یہاں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) میں تیار ہو رہی ہے۔ اسپتال کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دو رضاکاروں کو بھارتی ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اور اسپتال میں ویکسین کی خوراک دی گئی ہے اور ان رضاکاروں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔