مودی حکومت کے سات سال: ’مادرِ ہند نے بدحالی کا جو منظر دیکھا، جو 73 سالوں میں کبھی نہیں دیکھا تھا!‘

سرجےوالا نے کہا ’’سات سالوں میں معیشت تباہ ہو گئی، عوام مہنگائی کی مار برداشت کر رہے ہیں، گنگا میں لاشیں تیر رہی ہیں اور دکھوں کا جو پہاڑ کھڑا ہو رہا ہے ویسا ملک نے 73 سالوں میں کبھی نہیں دیکھا تھا‘‘

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مودی حکومت کے 7 سال پورے ہونے پر کانگریس نے کہا ہے کہ اس ان 7 سالوں میں اس حکومت نے ہندوستان کو وہ زخم دئے ہیں جو اب ناسور بن چکے ہیں۔ اس دوران معیشت تباہ ہو چکی ہے، عوام مہنگائی کی مار برداشت کر رہی ہے، گنگا ندی میں لاشیں تیر رہی ہیں اور دکھوں کا جیسا پہاڑ کھڑا ہو رہا ہے ویسا ملک نے 73 سالوں میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سات سالوں میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا! انہوں نے کہا کہ اس مدت میں جمہوری اور حکمرانی کی اقدار، وزیر اعظم کی حساسیت اور انسانیت کو کھو دیا۔ اس کے علاوہ ہم نے اپنے پیاروں، نوجوانوں نے خواب اور کروڑوں افراد نے اپنا روزگار کھو دیا۔


سرجے والا نے مزید کہا کہ ہم نے سات سالوں میں صرف نفرت اور بٹوارہ، چھوٹی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی، فریب اور جملے پائے۔ انہوں نے کہا، گنگا میں ہزاروں لاشیں بہہ رہی ہیں، اناؤ، الہ آباد اور کانپور میں کیچڑ کے نیچے لاشیں دبی ہیں اور ان کے اوپر پڑی ہوئے کپڑے اتارے جا رہے ہیں۔

سرجے والا نے سوال کیا، کیا یہ بھارت ماتا (مادرِ ہند) کی روایات اور ثقافت ہے کہ حکومت آخری رسومات ادا کرنے کا حق بھی چھیل لے؟ انہوں نے کہا کہ آج یہ فرق کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے کہ ملک کورونا کی وجہ سے زیادہ متاثر ہے یا کورونا وبا کی وجہ سے؟

انہوں نے کہا، ’’بھارت ماتا نے دکھوں کے پہاڑ اور اپنے بچوں کی بدحالی کو جو خوفناک منظر دیکھا ہے وہ 73 سالوں میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ مودی حکومت ملک کے لئے مہلک ہے۔‘‘

اس موقع پر کانگریس کی طرف سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ جس میں ’مادر ہند‘ خود اپنی روداد بیان کر رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ کس طرح ان کے ایک بیٹے نے اس کی حالت سنوارنے کا وعدہ کر کے آج اسے خون میں نہلا دیا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 May 2021, 11:11 AM